ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل مدینہ کالونی میں نئی ہیر سلون کا افتتاح؛ اسکول طلبہ کے لئے 20 فیصد رعایت کا اعلان

بھٹکل مدینہ کالونی میں نئی ہیر سلون کا افتتاح؛ اسکول طلبہ کے لئے 20 فیصد رعایت کا اعلان

Mon, 30 Sep 2024 17:45:08    S.O. News Service

بھٹکل، یکم اکتوبر (ایس او نیوز)  مدینہ کالونی، مدینہ جمعہ مسجد کراس پر ایک نئی ہیر سیلون "TRIM ZONE" کا افتتاح معروف عالم دین مولانا جعفر فقی بھاو ندوی کی دعا سے انجام پایا۔ دکان کے مالک حسن نے اسکول جانے والے طلبہ کے لیے ایک خاص رعایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سیلون میں بال کٹوانے پر میٹرک تک کے طلبہ کو 20 فیصد خصوصی ڈسکاونٹ دیا جائے گا۔

حسن نے مزید بتایا کہ بھٹکل میں بڑی تعداد میں اسکولی طلبہ سیلون کا رخ کرتے ہیں، اور ہم نے ان کے لیے خصوصی رعایت کا فیصلہ کیا ہے۔ چاہے طلبہ پرائمری میں زیر تعلیم ہوں یا ہائی اسکول کے، وہ ہمارے سیلون سے 20 فیصد رعایت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سیلون کی اوقات کار صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک ہوں گے، اور دن کے کسی بھی حصے میں بغیر کسی وقفے کے خدمات فراہم کی جائیں گی، تاہم نماز کے اوقات میں سیلون بند رہے گا۔

افتتاحی تقریب میں بھٹکل مسلم جماعت مسقط کے سابق صدر جناب یوسف بیلّی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بال کاٹنا محض ایک معمولی عمل نہیں بلکہ ایک فن ہے جو تخلیقیت اور مہارت کا امتزاج ہے۔ یہ نہ صرف انسان کی شخصیت کو سنوارتا ہے بلکہ اس میں خود اعتمادی بھی پیدا کرتا ہے۔ یوسف بیلّی نے حسن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سیلون میں ماہر کاریگروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، اور توقع ہے کہ یہاں آنے والے گاہکوں کی تراش خراش ان کی ظاہری شخصیت میں نکھار لائے گی۔

سیلون میں اے سی کی سہولت بھی دستیاب ہے، جس کی بدولت گرمیوں کے موسم میں گاہک آرام دہ ماحول میں بیٹھ کر اپنے بال یا داڑھی بنوا سکتے ہیں۔


Share: